ابنا: نوري مالکي نے منگل کي شام کہا کہ کالعدم بعث پارٹي اور دہشت گرد تنظيم القاعدہ کے عناصر الحويجہ ميں بدامني پھيلا رہے ہيں ـعراق کي وزارت دفاع کے ترجمان نے بھي الحويجہ کے پرامن مظاہروں سے القاعدہ اور بعث پارٹي کے عناصر کے ذريعے غلط فائدہ اٹھائے جانے کي مذمت کي اور کہا کہ عراقي فوج نے ان عناصر سے کئي دفعہ کہا کہ وہ ہتھيار رکھ ديں ـ ترجمان کا کہنا تھا کہ فوجيوں پر مسلحانہ حملہ غير دانشمندانہ اقدام ہے - انہوں نے کہا کہ اس حملے کو ہرگز برداشت نہيں کيا جائے گا اور حکومت عراق خاطيوں کے خلاف قانوني چارہ جوئي کرےگي ـياد رہے کہ منگل کے روز عراق ميں ہونے والي جھڑپوں ميں کم از کم ڈھائي سو لوگ ہلاک اور زخمي ہوگئے، مارے جانے والوں ميں انيس سيکورٹي اہلکار ہيں جبکہ بقيہ کا تعلق القاعدہ اور بعث پارٹي سے ہے.
.......
/169